ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جی سی اے نے رنجی ٹرافی جیتنے والی گجرات ٹیم کو تین کروڑ روپے کے انعام دے گا

جی سی اے نے رنجی ٹرافی جیتنے والی گجرات ٹیم کو تین کروڑ روپے کے انعام دے گا

Mon, 16 Jan 2017 22:33:46  SO Admin   S.O. News Service

وڑودرا،16جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے گجرات رنجی ٹیم کے لئے تین کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے جس نے پہلی بار یہ اہم گھریلو ٹورنامنٹ جیتا ہے۔پارتھیو پٹیل کی قیادت میں گجرات نے اندور میں کھیلے گئے فائنل میں ہفتہ کو 41بار کے چمپئن ممبئی کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔جی سی اے کے نائب صدر پریمل ناتھوانی نے کہا کہ یہ انعامی رقم بی سی سی آئی سے ملنے والی دو کروڑ روپے کی رقم کے علاوہ ہوگی۔جی سی اے کے صدر امت شاہ بی جے پی کے بھی صدر ہیں نے بھی گجرات کی ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔غور طلب ہے کہ رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں کپتان پارتھیو پٹیل کی شاندار سنچری کی مدد سے گجرات نے 41بار کے چمپئن ممبئی کو 5وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی پر قبضہ کیا ہے۔اسی کے ساتھ وہ رنجی ٹرافی جیتنے والی 17ویں ٹیم بھی بن گئی۔گجرات نے جیت کے لئے رکھے گئے 312رن کے ہدف کو 5وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔گجرات نے رنجی فائنل میں سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔اس سے پہلے 1937-38میں حیدرآباد اور نوانگر کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں حیدرآباد نے 310رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔


Share: